ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / رشوت معاملے میں سی بی آئی نے ویر بھدر سے مسلسل دوسرے دن پوچھ گچھ کی 

رشوت معاملے میں سی بی آئی نے ویر بھدر سے مسلسل دوسرے دن پوچھ گچھ کی 

Sat, 11 Jun 2016 11:33:30  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 10؍جون(آئی این ایس انڈیا )مرکزی جانچ بیورو(سی بی آئی)نے آمدنی سے زیادہ اثاثہ کے مبینہ معاملے میں ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ ویربھدر سنگھ سے آج مسلسل دوسرے دن پوچھ گچھ کی۔سنگھ پوچھ گچھ کے دوسرے دور کے لیے آج صبح تقریباََ 11بجے ایجنسی کے ہیڈکوارٹرپہنچے۔سی بی آئی نے کل ان سے سات گھنٹے سے زیادہ وقت تک پوچھ گچھ کی تھی۔سی بی آئی ذرائع نے دعویٰ کیاتھاکہ جب ان کے خلاف موجودثبوتوں سے ان کا آمنا سامنا کرایا گیا تو وہ کوئی وضاحت نہیں دے پائے۔ایک افسر نے کہا تھاکہ سی بی آئی کے پاس ان کے بچوں اور بیوی کے نام حاصل کی گئی جائیداد کے سلسلے میں مجرمانہ معاملے میں ان کے ان کے ساتھیوں اورشراکت داروں کے خلاف پختہ معاملہ ہے۔سی بی آئی نے کہا ہے کہ اس نے تحقیقات شروع کی تھی جس میں مبینہ طورپریہ پتہ چلا کہ 2009سے2012تک مرکزی وزیر کے طور پر سنگھ نے اپنے اور اپنے خاندان کے افراد کے نام پرمبینہ طور پر آمدنی کے معلوم ذرائع سے تقریباََ6.03کروڑ روپے سے زیادہ کی جائیداد حاصل کی تھی۔دہلی کی ایک خصوصی عدالت میں انسداد بدعنوانی قانون کے تحت درج ایف آئی آر میں سنگھ، ان کی بیوی پرتیبھا سنگھ،ایل آئی سی ایجنٹ آنندچوہان اور یونیورسل ایپل ایسوسی ایٹس لمیٹڈ کے مالک چنی لال چوہان کے نام شامل ہیں۔سنگھ نے الزامات سے صاف انکار کیا ہے۔


Share: